ڈاکٹر شاہد صد یق

پٹرول اور بجلی قیمتو ں میں کمی ہواکا تازہ جھونکا ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی قیمتو ں میں کمی ہواکا تازہ جھونکا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے 40برس تک حکومت کی مگرکبھی بھی غریب کادرد محسوس نہیں کیا ،پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ قوم سے خطاب میں عمران خان نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی،پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔وزیراعظم کی تقریر عوام کے دل کی آواز تھی،پٹرول 10روپے لیٹر اور بجلی پانچ روپے فی یونٹ سستی کرنا ایسے تاریخی اقدامات ہیں جن کیلئے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں اگر کوئی مقابلہ ہے تووہ مہنگائی سے ہے اور وزیراعظم عمران خان بہت جلد عوام کو اس مہنگائی میں بڑے ریلیف کی خوشخبری سنائیں گے، جولوگ موجودہ حکومت کو نالائق ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں وہ خود نالائق ہیں، جنہوں نے باری باری 70سال اس ملک پر حکومت کی لیکن ملکی معیشت کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کی بجائے ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبو دیا، خراب معیشت سمیت دیگر مسائل موجودہ حکومت کو ورثے میںملے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایااور ملک کی معیشت کو مستحکم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں