خادم حسین

پٹرولیم کی قیمتوں میں3روپے سے زائد فی لٹر اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا’خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.3روپے فی لیٹر اضافہ ،بجلی کے نرخ بڑھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر12ارب کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پٹرولیم پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے انہوںنے کہا کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرکے پٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں