سینیٹر محمداسحاق ڈار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی ،اسحق ڈار

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمداسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ نئی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی گئی ہے۔

اس طرح کسانوں کی سہولت کے لئے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرناچاہیے، صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کا فائدہ عوا م تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس کا فائدہ لوگوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں