پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کا شام اور زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

پیرس(عکس آن لائن)عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے کہا کہ اس وقت ان کی سوچ زلزلے کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہ ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کے لئے دعا گو ہیں۔ پوپ نے ان امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خراب موسم اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچنے جیسے کٹھن حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ان رضاکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں