جرائم پیشہ عناصر

پولیس تھانہ کوٹلی سیدامیرکی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ہیڈمرالہ(نمائندہ عکس آن لائن)پولیس تھانہ کوٹلی سیدامیرکی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری،بدنام زمانہ منشیات فروش دھرلیا،مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ عبدالغفارقیصرانی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی سیدامیرخرم شہزادنے علاقہ میں جرائم پیشہ پیشہ افرادکیخلاف تابڑتوڑکاروائی میں موضع گلہبہارکے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش علی شان ولدمحمدمنورکوگرفتارکرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 1کلو270گرام چرس اورالیکٹرک کنڈابرآمدکرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں