پولیس تھانہ واربرٹن

پولیس تھانہ واربرٹن کے ایس ایچ او حاجی محمد بوٹا ڈوگرایک مرتبہ پھر چھا گئے

واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن)عوام کے دلوں پر راج کرنے والے نہایت خوش اخلاق ،نرم دل اور نرم مزاج پولیس تھانہ واربرٹن کے ایس ایچ او حاجی محمد بوٹا ڈوگرایک مرتبہ پھر چھا گئے،پولیس اور عوام دوستی کی عملی مثال قائم کر دی ۔محکمہ پولیس ایک ایس ادارہ ہے جس پر آئے روز طرح طرح کے بے شمار الزامات لگائے جاتے ہیں معاشرے میں عام طور پر پولیس کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جاتے ہیںبیشک عوام کی جانب سے پولیس کی کارکردگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات بلاوجہ نہیں ہیں اور اکثر اچھے کاموں کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی ہے جتنی کہ ان کے برے کاموں ،علاقے میں ہونے والی چوریوں ڈکیتیوں پر ان کو سخت تنقید کا نشانا بنایا جاتا ہے یا ان کی غلطیوں پر شور مچایا جاتا ہے۔

بلکہ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ پولیس والوں کی نا دوستی اچھی اور نا دشمنی اچھی،ہر ادارے میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیںبالکل اسی طرح پولیس میں بھی ایسا ہی ہے ۔انسان کی کامیابی کا راز خوش اخلاقی اور اس کے کاموں پر ہو تا ہے جس سے انسان ہر کسی کے دل جیت لیتا ہے لوگوں کے دلوں میں محبت پیداکر لیتا ہے ۔ایسا ہی کچھ گزشتہ روز واربرٹن شہر دیکھنے میں آیا جہاںواربرٹن پولیس عوام اور بچوں میں خوشیاں اور چہروں پر مسکراہٹیں بانٹنے کے مشن پر لگ گئی عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور پولیس کا امیج مزید بہتر کرنے کیلئے ضلعی سربراہ پولیس آفیسر ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کیجانب سے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ اوتھانہ واربرٹن حاجی محمد بوٹا ڈوگر نے پولیس اسٹیشن کے قریب اور شہرکے مین روڈ پرچھوٹے بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کیں اور خوب پیار محبت سے گپ شپ بھی کی جسے عوام کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں