ناصر حسین شاہ

پوری پاکستانی قوم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات مبارک ہو، ناصر حسین شاہ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر پورے دن کی کارروائی اور ووٹنگ پر بیان دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات مبارک ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر زرداری کے ساتھ متحدہ اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ائین، قانون اور جمہوریت کی فتح اور استحکام کا دن ہے، سلیکٹڈ نیازی نے اپنی حکومت کے آغاز سے لیکر آج تک قوم کو پریشانیوں اور زہنی دبا کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی پیپلز پارٹی قیادت کی پالیسی ہی درست تھی، آج پاکستان کی تمام جمہوری و سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کے لئے خوشی اور اطمینان کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کردیا کہ وہ سلیکٹڈ ہی تھا، صبح دس بجے سے ابتک پوری قوم کو زہنی تنا میں رکھنے والے عمران نیازی نے آخر وقت تک آئین، قانون اور جمہوری روایات کی پامالی کی پوری کوشش کی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ نیازی نے خود استعفی دینے کے بجائے آخر وقت میں اسپیکر کو قربانی کا بکرا بنایا جو بزدلی کی انتہا کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں