پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے طلباء کو چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے 9 پرچوں کی چھوٹ مل گئی

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے (آر ڈی اے آئی)بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس گریجوئیٹس کے لئے 9 CA مہلت کے ساتھ سرٹیفکیٹ ایوارڈحاصل کرکے پہلے پبلک سیکٹر ادارہ کے طور پر تاریخ رقم کر دی۔

اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے کے لئے کالج کے سابق پرنسپلزپروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم نے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس پروگرام کی ترقی کے لئے شروعات کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے ڈگری پروگرام کا ناقاعدہ آغاز کیااورموجودہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر احمد نے بی ایس اے ایف پروگرام کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کئے ۔

انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ممبر اورہیلی کالج آف کامرس کے استاد پروفیسر صالح محمد اور لائبریرین اور کورس میپنگ کے فوکل پرسن آصف علی نے اس کام کے لئے دن رات کام کیا اورتمام فیکلٹی ممبران کے عزم اور محنت نے اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس سلسلے میںکالج اورآئی سی اے پی کے زیر اہتمام الرازی ہال میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صدر آئی سی اے پی علی لطیف، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر احمد، ڈاکٹر حسن مبین عالم، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہیلی کالج آف کامرس کے پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی جو ڈگری پروگراموں اور کالج کی قدر کو بڑھانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔علی لطیف نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے اساتذہ اور طلباء کو اس اہم سنگ میل تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور کالج کی شاندار تاریخ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایچ سی سی کے قابل فخر سابق طلباء ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا کہ کالج کے ڈگری پروگراموں کو مزید بڑھانے کے عزم پرکا اعادہ کیا ۔

انہوں نے دیگر ڈگری پروگراموں کوآئی کیپ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اورکالج کی طرف سے پیش کردہ ڈگری پروگراموں کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے پیشہ ور اداروں کے ساتھ تعاون کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی کیپ کی جانب سے آر ڈی اے آئی سرٹیفکیٹ ایوارڈ کالج کی تعلیمی فضیلت اور اکاؤنٹنگ اور فنانس ایجوکیشن کے شعبے میں اس کی اہم کوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہیلی کالج آف کامرس میں طلباء کے لیے نئے دور کا آغاز کرے گی ، کیونکہ بی ایس اکاؤنٹنگ اور فنانس پروگرام سے فارغ التحصیل افراد کوآئی کیپ کے پیش کردہ سی اے پروگرام کے نو پیپرز کے لیے چھوٹ ملے گی، جس سے انہیں اپنے اکاؤنٹنگ کیریئر میں فائدہ ہوگا۔بعد ازاں معززین کو سووینئر پیش کئے گئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں