پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی سے تجدید الحاق کے لیے 31مئی حتمی تاریخ مقرر

راولپنڈی (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے مدت الحاق میں توسیع ونئے الحاق کے لیے 31مئی حتمی تاریخ مقرر کردی ۔رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-2021کے لیے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کی مدت الحاق میں توسیع اور نئے اداروں کے الحاق کے لیے مکمل کوائف کے ساتھ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 31 مئی مقررکی ہے ۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الحاق کی مقررہ تاریخ کی روشنی میں پنجاب یونیورسٹی کی جغرافیائی حدودمیں واقع تمام الحاق شدہ سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 31مئی سے قبل یونیورسٹی کے شعبہ الحاق میں تمام مطلوبہ دستاویزات اور درخواستیں جمع کروائیں بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد موصولی کسی بھی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں