مریم اورنگزیب

پنجاب ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(نمائندہ عکس )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے ، ہم خدمات کا سفر یوں ہی جاری وساری رکھیں گے ، حکومت نے شفاف الیکشن کرواکر تاریخ ثبت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرا طلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب ہمیشہ نے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے ، ہم پنجاب کے عوام کی خدمت کا سفر جاری وساری رکھیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں جہاں مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے وہاں پر پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات صاف وشفاف کرکے تاریخ ثبت کی ہے ،مخالفین اس پر بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں