میڈیکل و ڈینٹل کالجز

پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجزمیں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی

لاہور( عکس آن لائن)پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی،داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبرز میرٹ سے حذف کر دیے

۔محکمہ صحت کے مطابق حافظ قرآن طلبا ء و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دئیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق اضافی نمبرپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے حکم پر ختم کیے گئے

۔ پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداحکامات دئیے، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عملدرآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا۔اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے۔حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں