پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات

پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کا بل اتفاق رائے سے مسترد

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب و خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کا بل اتفاق رائے سے مسترد کردیا۔ اجلاس میں پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز سے متعلق بل پر غورکیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت قیصر شیخ نے کی ہے۔

وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کےسخت پروگرام میں ہے،ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے،ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں،اضافی فنڈزفراہم کئے تو آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوزہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا کریں گےدونوں ایوانوں کی کمیٹیاں حکومتی بل سے متعلق اپنی سفارشات دیں گی۔حکومت نے انتخابی اخراجات سے متعلق بل 10 اپریل کو ایوان میں پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں