ڈینگی کے وارتیز

پنجاب میں 172نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور (عکس آن لائن) گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 172 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 90 نئے مریض سامنے آئے، راولپنڈی میں 16 ،ملتان میں 16،گوجرانوالہ میں 24،فیصل آباد میں 11،،اٹک میں ڈینگی کے تین جبکہ نارووال اور منڈی بہائوالدین میں 2،2جبکہ
سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ، گجرات ، ساہیوال ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 8898کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3729 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 132 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں