ڈینگی کے وارتیز

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 131 کیس رپورٹ

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز تھم نہ سکے، پنجاب میں ڈینگی کےمزید 131 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران لاہور سے 55،راولپنڈی سے 32کیس سامنے آئے،گوجرانوالہ سے25،ملتان 6اور فیصل آباد میں 6افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس ڈینگی متاثرین کی تعداد 9180 ہوگئی، واضح رہےکہ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 124 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں