شفقت محمود

پنجاب میں شہبازشریف والی بیوروکریسی لانے کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا نہیں ‘شفقت محمود

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب مےں شہبازشریف والی بیوروکریسی لانے کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا نہیں ہے ہر سیٹ اپ کو ڈیلیور کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے‘کوئی پارٹی 6 ماہ بعد گھر جانے کےلئے اقتدار میں نہیں آتی اب تو معاشی اعدادوشمار بھی بہتر آنا شروع ہو چکی ہے ‘

ہر سال لوگ مارچ اور نومبر کی تاریخیں دے رہے ہوتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں حکومت مضبوط ہے اور اپنا کام کر رہی ہے‘ سپریم کورٹ نے آئینی تر میم کےلئے 6 ماہ کا وقت دیا ہے اور حکومت کے قانونی ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں، مقررہ مدت میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ افواہ سازی کرتے رہتے ہیں حکومت اپنا کام کر رہی ہے ا ور کرتی رہے گی۔کیا حکومت پارلیمنٹ سے آرمی چیف کا معاملہ آسانی سے حل کروا لے گی؟ اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ اپوزیشن کا کام اختلاف کرنا ہے اور کوئی بھی کام آسانی سے نہیں ہوتا سپریم کورٹ نے 6 ماہ کا وقت دیا ہے اور حکومت کے قانونی ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں، مقررہ مدت میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ بیوروکریسی کی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، ن لیگ نے تیس سال پنجاب میں کام کیا ہے تو ظاہر ہے کہ ہر بیوروکریٹ کو ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں