فیاض الحسن چو ہان

پنجاب میں حکومتی اور انتظامی معاملات شدید آئینی بحران کا شکار ہیں‘ فیاض الحسن چو ہان

راولپنڈی (نمائندہ عکس) تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اور انتظامی معاملات شدید آئینی بحران کا شکار ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے عمل کی آئینی اور قانونی حیثیت مخدوش اور مبہم اقدامات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے نے صوبے کے سیاسی معاملات کو پیچیدہ تر کر دیا ہے، ہائی کورٹ سردار عثمان بزدار کی حکومت اور کابینہ کو بحال کر کے صوبے کو اس آئینی بحران سے نکالے۔فیاض الحسن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 (8) کے مطابق وزیرِ اعلیٰ اپنا استعفیٰ خود تحریر کر کے گورنر کو بھیجتا ہے، وزیراعظم کے نام سردار عثمان بزدار کے ٹائپ شدہ استعفیٰ کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔

انکا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایک کے بعد دوسری تحریکِ عدم اعتماد چھ ماہ سے پہلے نہیں لائی جا سکتی، سردار عثمان بزدار تاحال پنجاب کے آئینی وزیرِ اعلیٰ ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پہلے تو سردار عثمان بزدار کے استعفے پر واویلا مچایا اور بعد میں عدالت سے چھپائے رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں