حسان خاور

پنجاب میں اب تک 10لاکھ افراد صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس ) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک 10لاکھ افراد صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسان خاور نے صحت کارڈ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور اب تک 10 لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں