راجہ عدیل

پنجاب سے سٹیل میلٹنگ کے70کارخانے خیبر پختونخواہ منتقل ہونا تشویشناک ہے’راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن )تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں مراعات کی وجہ سے پنجاب سے سٹیل میلٹنگ کے70کارخانے خیبر پختونخواہ منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں لوہے کی ڈھلائی کی صنعتوں کو بچانے کیلئے صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو سٹیل میلٹنگ یونٹس کی پنجاب سے خیبر پختونخواہ منتقلی سے پنجاب میں سٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے وزیراعظم ہائوسنگ پروگرام سمیت ملک بھر میں ہائوسنگ انڈسٹری متاثر ہوگی اور عوام پر اس کا بوجھ پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سٹیل میلٹنگ کی صنعتوں کو 12250روپے ٹن سیلز ٹیکس ،ٹرن اوور ٹیکس میں1100روپے ،کراچی پورٹ پر برآمدی لوہے پر9500روپے رعایت مل رہی ہے .

خیبر پختونخواہ میں صنعتکاروں کو فی ٹن 19ہزار روپے بچت ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ سٹیل میلٹنگ یونٹوں کو خیبر پختوانخواہ کی طرح پنجاب میں بھی بجلی گیس اور ٹیکسوں میں مراعات دی جائیں ۔پنجاب کی سٹیل میلٹنگ صنعتوں پر سیلز ٹیکس ڈیوٹی ختم کرکے کسٹم ڈیوٹی کراچی پورٹ پر وصول کی جائے ،بجلی بلوں پر کوارٹر ٹیرف ٹیکس اور نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل ہونے اور فعال ہونے پر نیلم جہلم سرچارج ختم کیا جائے ۔تاکہ پنجاب سے سٹیل صنعتوں کی خیبر پختونخواہ منتقلی روکی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں