سینیٹر شیری رحمن

پنجاب حکومت کے کئے گئے احکامات کے مطابق عوامی مارچ کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،شیریں رحمان

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیریں رحمان نے کہا ہے پنجاب حکومت کے کئے گئے احکامات کے مطابق عوامی مارچ کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ،بہادر پور چوک پر عوامی مارچ میں چند گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہے جبکہ باقی قافلے کا رخ موڑ دیا جائے گا ،حکومت پنجاب سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے، ان ہتھکنڈوں سے عوامی مارچ نہیں رک سکتا۔

جمعرات کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلزپارٹی شیریں رحمان نے کہا کہ عوامی مارچ کے پنجاب میں داخل ہوتے ہی پنجاب پولیس نے رنگ دکھانا شروع کردیا ۔پنجاب انتظامیہ نے بہادر پور چوک پر جلسہ گاہ کی لائٹس بندکردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کے قافلے کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جبکہ رکاوٹوں سے گزرنے والے قافلوں پر پولیس اہلکار لاٹھی چارج کررہے ہیں۔

شیریں رحمان نے کہا کہ ڈی پی او کہہ رہا ہے کہ بہادرپور چوک پر صرف چند گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی ، کہا جارہا ہے کہ بہادر پور چوک سے چند گاڑیوں کے سوا باقی کا رخ موڑ دیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت عوامی مارچ کو روکنے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یاد رکھے کہ ہمارا قافلہ اسلام آباد ضرورپہنچے گا ان ہتھکنڈوں سے عوامی مارچ کونہیں روکا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں