پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران سیر سپاٹے کے شوقین افراد کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور (عکس آن لائن ) پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران سیر سپاٹے کے شوقین افراد کو مشکل میں ڈال دیا۔ کا کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے اقدام ،عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران سیر سپاٹے کے شوقین افراد کو مشکل میں ڈال دیا۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے اقدام کے سلسلے میں اب عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔حکومت نے8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والیراستے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

اس فیصلے کے تحت کسی کو بھی مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری تعطیلات کے دوران گھر رہیں ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں