سعید غنی

پنجاب حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو کو گرفتار کرے، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے۔ اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پنجاب داخلے سے قبل اجلاس میں اسٹریٹجی پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اجلاس میں والہانہ استقبال پر تمام پی پی رہنماں کو شاباش دی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کی طرف سے گرفتاریوں اور روکنے پر اسٹریٹجی طے کردی گئی، پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے مزید کہا کہ پارٹی رہنماں کو خدشہ ہے پنجاب داخلے پر روکا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں