آٹا بحران

پنجاب بھر میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا

فیصل آباد (عکس آن لائن )پنجاب بھر میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا 20کلو آٹے کا تھیلہ 1ہزار روپے میں فروخت ہو نے لگا روٹی 10روپے سادہ نان 20روپے میں فروخت ہو نے لگاضلعی انتظا میہ کی بے بسی معنی خیزتفصیل کے مطا بق فیصل آباد سمیت صو بہ بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا 20کلو آٹے کے تھلے کی سرکاری قیمت805 روپے فیصل آباد سمیت متعدد شہروں20آٹے کا تھیلہ 1ہزار رو پے میں فروخت ہو نے لگا

پرچوں میں آٹا 75روپے کلو میں فروخت ہو نے لگا متعدد شہروں میں آٹا نایاب ہو گیا نان بھا ئیوں نے از خود روٹی کا ریٹ7روپے سے 10روپے اور سادہ نان 15روپے سے 20دیا کوویڈ19کے ستا ئے عوام کے لیے 2وقت کی روٹی کا حصول نا ممکن ہو گیا ضلعی انتظا میہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں بے بسی معنی خیزغریب عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں