سعیدا لحسن

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو ازسرنوفعال بنایا جارہا ہے’سعیدا لحسن

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کے اصلا حتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی اور بے مثال ترقی نے تاریخ رقم کی ہے،اصلا حتی پروگرام کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ کے ہر سیکشن کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنادیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے عہدیدارن اور ورکروں کے وفد سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہاکہ محکمانہ پالیسیوں کو خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلہ میں سخت اقدامات جاری ہیں۔حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین ویژن کے تحت 175ایکٹر وقف اراضی کی شجر کاری کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔جس پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید برآں محکمہ ماحولیات کے تعاون سے گرین ٹاؤن لاہورمیں موجود وقف اراضی پرپودوں کی نرسری کیلئے ایم او یو بھی دستخط کیا ہے۔پٹہ دار کو اوقاف آرگنائزیشن کی اراضیات پر بھی 10 ہزار درخت فی ایکٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈیرہ غاری خان سرکل میں 32 ایکڑ وقف اراضی کی جدیدٹیکنالوجی سے حد براری کا عمل جاری ہے ۔

و زیر اوقاف نے کہا کہ محکمہ کی زمین پر عرصہ دراز سے ناجائز قابضین سے2510ایکڑ 7کنال 4مرلہ رقبہ واگذار کروایا جاچکا ہے جس کی مالیت 5211ملین روپے ہے۔ انہوں نے وفد کو بتا یا کہ مستقبل کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اس سلسلہ میںمزارات ومساجد پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر الیکٹرونک کیش ڈیپازٹ مشینیں(CDM) نصب کی جارہی ہیں ۔بہترمنافع حاصل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارہ پنجاب پنشن فنڈ کی معاونت سے پنشن فنڈ پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔ سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہمحکمہ کی پراپرٹیز کے لیے ایک بزنس ماڈل مرتب کیا گیاہے جس کے ذریعے کمرشل اراضیات کا نیلام عام کیا جائے گا۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کی جا رہی ہے جس سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کر کے شفاف نیلام عام ہوگا۔

مزارات پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف کمپلیکس،شاپنگ پلازہ ،ہسپتال پلازہ ،پارکنگ پلازہ وغیرہ)تعمیر کیے جائیںگے۔ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی زرعی اراضی کو ڈیری فارمنگ ،فش فارمنگ اور لائیو سٹاک فارمنگ کے لیے نیلام عام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں