الیکشن کمیشن

پنجاب انتخابات، الیکشن کمیشن کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آبا(عکس آن لائن) پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کیشن فنڈز اور سکیورٹی پلان کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خطوط لکھے گا، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 21 ارب کے فنڈز مرحلہ وار ملنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پلان کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری کمیشن 10 اپریل تک سکیورٹی پلان فائنل کرنے کا کہیں گے۔ ذرائع کے مطابق خطوط میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلقہ حصے بھی شامل کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں