پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر مین سے میاں محمد شفیع کی زیر صدارت ہوا،ایوان میں دو آرڈیننس کثرت رائے سے منظور

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر مین سے میاں محمد شفیع کی زیر صدارت شروع ہوا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایوان میں دو آرڈیننس پیش کیے۔

جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے ہاؤس کو بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جارہی ھے۔گزشتہ سات سال سے صوبے میں ڈاکٹرز کی ترقی نہیں ہوئی جبکہ اب پنجاب حکومت ہر پندرہ دنوں میں ترقی دے رہی ہے جو آج سے پہلے نہیں ہوا۔

انہوں نے سابق وزیر صحت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تیس ڈاکٹروں کو انیس سے بیسویں گریڈ میں آج تک پرموشن نہیں ہوئی خواجہ صاحب بتائیں کہ دس سالوں کوئی پرموشن کیوں نہیں کی گئی؟انہوں نے بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو ہزار مرد و خواتین ڈاکٹرز کے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں اورکرونا وائرس کیلئے ڈاکٹروں کی دس ہزار سیٹوں پر انٹرویو ہو رہے ہیں. اب انشائاللہ اس حکومت میں کوئی ڈاکٹر بے روزگارنہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی کے رکن احمد شاہ کھگہ نے کرونا پر بحث کرتے ہوئے تجویز دی کہ شادی بیاہ کے اخراجات محدود کرنے، دکانیں فجر سے مغرب تک کھولنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو کرونا ہوگیا ھے، ہیں انہو ں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ڈپٹی سپیکر اور تمام کرونا وائرس کے مریضوں کو اللہ تعالی صحت عطا فرمائیں۔جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی مولانا امیر معاویہ اعظم نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بارہ ہزار روپے تین ماہ میں دینے سے غریبوں کو سپورٹ ملے گی لیکن لوگ خود کفیُل ہونیکے بجائے بھکاری بن جائیں گے، ان کو مانگنے کی عادت پڑ جائے گی،تعلیم،صحت اور زراعت کے شعبے کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والی حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ۔2020-21کا بجٹ سود فری بجٹ پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ نام تو ریاست مدینہ کا لیاجاتاہے لیکن پچھلا بجٹ بھی سود فری نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں بند کیا گیا، چھابڑی اٹھانے والوں سے بارہ ہزار واپس لے لیں اور روٹی نہ دیں لیکن ناموس ریاست پر پہرہ دیں ہم آپکا ساتھ دیں گے۔ امیر معاویہ نے کہا کہ اس سال کشمیر میں لاک ڈاؤن جو کیاگیا اس کا عذاب پوری دنیا پر پڑ گیا ہے۔آخر میں

ایجنڈا مکمل ہونے پرچیئر مین میاں محمد شفیع نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز منگل مورخہ 12مئی2020کو صبح 11:30بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں