پلاسٹک کی درآمدات

پلاسٹک کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 11.64 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران پلاسٹک کی درآمدات میں 11.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 1635.650 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1851.180 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پلاسٹک کی ملکی درآمدات میں 11.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں