سی ٹی ڈی

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، تین خودکش جیکٹ ناکارہ بنادیں

پشاور(عکس آن لائن) سی ٹی ڈی نے پشاور میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین خودکش جیکٹ ناکارہ بنادیں ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن متھرا کے علاقے زگی غرنزد میں کیا گیا،جہاں سی ٹی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےدو پستول، دو ہینڈ گرینڈ، تین شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی سیٹ، دو چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور قبائلی اضلاع میں عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں