جامع مسجد میں دھماکا

پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ، 2مشبہ افراد گرفتار

پشاور (نمائندہ عکس)سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاور دھماکا کیس میں 2مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز بھی مکمل کرلئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہے ،

سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 2مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا، حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، حملہ آور نے 9ایم ایم پستول استعمال کیا ، جائے وقوع سے انوسٹی گیشن ٹیم کو 7خول ملے ہیں۔پولیس ،سی ٹی ڈی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے،

پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے، رکشے میں آنے والے خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل ہیں ، حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوع سے ملے اعضا کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں