پریمیم انعامی بانڈز

پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہو گی

مکوآنہ (عکس آن لائن)25ہزار اور 40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو منعقد ہو گی۔

25والے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی جبکہ 40ہزار والے بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آباد میں منعقد ہو گی۔

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں