پرویز خٹک

پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز

پشاور (عکس آن لائن) سابق وزیردفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماوں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی، آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلی رہنماں سے اہم بیٹھک متوقع ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنما پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی پی پی پی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سے ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاست میں بات چیت کے دروازے پر وقت کھلے رہتے ہیں۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے رہنماں کی پرویز خٹک سے بات چیت جاری ہے لیکن انکی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں