پرویز الہی

پرویز الہی کی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں جیتنے پر مبارکباد

لاہور (نمائندہ عکس ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی جبکہ عمران خان نے پرویزالہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کرچلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں