حمزہ شہباز

پرائس کنٹرول کمیٹیوں و ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا،حمزہ شہباز

فیصل آباد (نمائندہ عکس )صوبے میں مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جامع پلان آف ایکشن تیار کر لیا گیا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں و ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں،وزیراعلی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول انسانیت کی خدمت کا معاملہ ہے،ایسا کام کیا جائے کہ مخلوق خدا کو آسانیاں ہو،ہم سب سے پہلے اللہ کو جوابدہ اورپھر عوام کو جوابدہ ہیں،پرائس کنٹرول مانیٹرنگ کیلئے خود بھی فیلڈ میں رہوں گا،وزراءاورافسران بھی باہر نکلیں، حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں تمام اضلاع کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کا وڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،

وزیراعلی پنجاب نے تمام ڈی سی دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کی ہدایت کی، اجلاس میں تندور پر فروخت ہونیوالے نان اور روٹی کے نرخ کم کرانے کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ دکانوں،سٹالز اور مارکیٹوں پر یکساں پرائس لسٹ آویزاں کی جائے، فیصل آباد کے ہول سیلز ڈیلرز کی طرف سے دالوں پر منافع نہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ غیر معمولی حالات ہیں،تاجر برادری کا مہنگائی کم کرنے کی کاوش میں حکومت کا ساتھ دینا قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا دکانداروں سے برتاﺅ اچھا ہونا چاہیے اور اس مقصد کیلئے انہیں پروفیشنل ٹریننگ دی جائے،دکانداروں کو پریشان کرنا ہمارا مقصد نہیں لیکن پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاءکی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے، حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے بھر میں لوکل باڈیز کے سابق چیئرمین اورکونسلرز پرائس کنٹرول کی صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کریں،وزیراعلی آفس میں قائم سیل کے ڈیش بورڈ پر زیادہ خراب صورتحال والے علاقوں کی بھر پور مانیٹرنگ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیئر رٹیل پرائس کا تعین کیا جائے،

وزیراعلی نے تمام وزراءاور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو متعلقہ اضلاع میں مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آٹے کی بین الاصوبائی نقل و حمل کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے، اضلاع میں ڈی سی اورپرائس کنٹرول کمیٹی لوکل میڈیا کو ساتھ لے کر مارکیٹ کا وزٹ کریں،اجلاس میں صوبائی وزراءسردار اویس احمد خان لغاری،عطاءاللہ تارڑ،ارکان اسمبلی بلال یاسین،ندیم کامران،رمضان صدیق،مرغوب احمد،ملک خالد محمود بابر،خواجہ وسیم،ملک ابرار،چیف سیکرٹری،آئی جی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،سیکرٹریز اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں