آرمی چیف

پاک ایران تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،آرمی چیف

راولپنڈی (عکس آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ جواد شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقایی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور بارڈر مارکیٹس کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک ایران تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ۔ جواد ظریف نے کہاکہ بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار لایق تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں