شیخ رشید احمد

پاک افواج نے پاکستان میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،شیخ رشید احمد

پشاور (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک افواج نے پاکستان میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں،خیبر پختونخواہ میں قیام امن کے لئے فرنٹیر کور کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔

تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈیمی وارسک، پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وزیر داخلہ نے ایف سی کے 28 ویں ریکروٹ بَیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا۔وزیر داخلہ نے ایف سی نارتھ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔دوران تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ نئے تربیت یافتہ جوانوں کو افواج پاکستان کا حصہ بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج نے پاکستان میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔شیخ رشید احمدنے کہاکہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں قیام امن کے لئے فرنٹیر کور کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یاسین نے وزیر داخلہ کو یادگاری کلہّ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں