یوم کشمیر

پاکپتن :یوم کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں نویدعلی کی زیر صدارت اجتماع منعقد

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)یوم کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ نون کےسیکرٹریٹ میں ایم پی اے میاں نویدعلی کی زیر صدارت اجتماع منعقد ہوا

اجتماع سے ایم پی اے میاں نویدعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نو لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان کا نام لینے کی سزا دی جا رہی ہے

انہوں نے کہا نااہل حکومت کے دور میں کشمیری مسلمانوں پر مودی حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے انہوں نے کہا کے کشمیر کے متعلق وزیراعظم کے بیان کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں اجتماع سے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد جمیل فریدی اور دیگر رہنما¶ں نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں