پاکپتن

پاکپتن کے نواحی گاؤں،40سالہ شخص لیاقت کو ایک قریبی عزیز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پاکپتن (نمائندہ عکس آن لائن)نواحی گاؤں 56ای بی میں 40سالہ شخص لیاقت کو ایک قریبی عزیز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ورثہ کا لاری اڈا چوک میں شدید احتجاج اور نعرے بازی

تفصیلات کے مطابق لیاقت سعودی عرب میں ڈرائیور تھا اور دو ماہ قبل پاکستان واپس آیا تھا ملزم عمران کے بارے میں مقتول کے ورثاء نے پولیس کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن پولیس نے کوئی نوٹس نہ لیا گزشتہ روز ملزم عمران نے فائرنگ کر کے لیاقت کو قتل کر دیا مقتول کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی تھانہ صدر عارف والا پولیس نے سنگین وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں