پاور ویٹ لفٹنگ

پاکپتن کے سپوت محمد احمد خاں لودھی نے اوسنیہ ایشیا پیسیفک جونیئر پاور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 4گولڈمیڈل حاصل کرلیے

پاکپتن (نمائندہ عکس آن لائن) پاکپتن کے سپوت محمد احمد خاں لودھی نے اوسنیہ ایشیا پیسیفک جونیئر پاور ویٹ لفٹنگ مقابلوں جو سنگا پور میں منعقد ہوئے چاروں کیٹگری کلین سویپ کا میابی حاصل کر کے ایک وقت میں 4گولڈمیڈل حاصل کر کے پاکستان کا سبز حلالی پرچم بلند کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا

محمد احمد خان لودھی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامیابی کو والدین کی دُعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ، تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے لودھی فیملی سے تعلق رکھنے والے نو جوان محمد احمد خاں لودھی جو فیصل آباد یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب علم ہیں اور پاور ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دسمبر 2019ء میں سنگا پور میں منعقد ہونے والے اُوسینہ پیسیفک ایشیا ء جونیئر پاور ویٹ لفٹنگ میں حصہ لیا مقابلہ میں بر اعظم اور براعظم آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں بھارت جاپان آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ٹاپ کلاس کھلاڑی شامل تھے پاور ویٹ لفٹنگ کی چار کیٹگری میں محمد احمد خان لودھی نے کلین سویپ کامیابی حاصل کر کے 4گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا اور سنگا پور میں پاکستان کا سبز حلالی پرچم بلند کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا

محمد احمد خان لودھی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی والدین اساتذہ کو چز اور اُن کے قریبی رفقاء کار کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اس کا تعلق عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین ؒ کے شہر پاکپتن سے ہے اور میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کی اور میری آنکھوں میں اس وقت آنسو تھے جب میں نے 4گولڈ میڈل جیتے اور 4بار پاکستان کا پرچم بلند ہوا

انہوں نے کہا کہ حکومت پاور لفٹنگ کے فروغ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو ہر لحاظ سے سپورٹ کرئے تاکہ نو جوان زیادہ جذبے کے ساتھ محنت کر کے پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدانوں کو فروغ دیں ،انہوں نے ضلع پاکپتن کی انتظامیہ سے نوجوانوں کو گراؤنڈ اور پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا محمد احمد خان لودھی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سر پرستی میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے محنت جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں