وزیراعظم

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدامات سے متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ترامیم کی،عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کےاحترام اور آزادی کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق امسال یوم سیاہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا ، 27 اکتوبر 1947 کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے، 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، کشمری میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آٹ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، عالمی برادری سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد “بڑی جمہوریت” ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقو ق کے احترام و آزادی کو یقینی بنانے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے میں کردار ادا کرے، کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارایت کے حصول تک انکہ ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں