سٹیٹ بینک

پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ماہانہ بنیاد پرنمایاں کمی

کراچی(عکس آن لائن)ملکی درآمدات کنٹرول کرنے اور برآمدات و ترسیلات زر بڑھنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیںاور اس وجہ سے ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ماہانہ بنیاد پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کاحجم 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق موجودہ مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارے کا مجموعی ہدف 6 ارب ڈالر مقرر ہے اگست 2023 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں