سنجے منجریکر

پاکستان کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،سنجے منجریکر

نئی دہلی (نمائندہ عکس)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے معرکے سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی خوبیاں گنوا تے ہوئے کہاہے کہپاکستان کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس بولنگ اٹیک ہے ،

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دو بہترین بولرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اسپنرز پاکستان ٹیم کے پاس ہیں جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں