شہباز شریف

پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، شہباز شریف

لاہور (عکس آن لائن ) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں