سفارتی ذرائع

پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے

واشنگٹن (نمائندہ عکس)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنےکے بیان پر ترجمان وائٹ ہاوس نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے کے سوال پر ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا تاہم بعد ازاں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں