اداکارہ عتیقہ اوڈھو

اداکارہ عتیقہ اوڈھو 52 برس کی ہوگئیں

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیا۔

ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ” انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ” جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں جبکہ عتیقہ آج کل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں