پاکستان

پاکستان کی غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنانابربریت سے کم نہیں، بے گناہ افراد،شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈارباہمی میٹنگز کے سلسلے میں برسلز میں موجود ہیں، سمٹ میں وزیرخارجہ نیوکلیئر اورتوانائی پر روشنی ڈالیں گے ، وزیر خارجہ دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی 14سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی قابل مذمت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں