انوار الحق کاکڑ

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،وزیر اعظم

کوئٹہ (عکس آن لائن)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات جس میں میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ا سموقع پر وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا او ر کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ نگران حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشش کرے گی۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیرِ اعلی علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں