state-bank-of-pakistan

پاکستان کو رواں ہفتے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے ،اسٹیٹ بینک

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کو رواں ہفتے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عالمی بینک

سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے۔

رواں ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرز ملے ہیں۔

ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمینٹ بینک سے بھی 50 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔

یہ فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جانے والے اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا میں شامل کئے جائیں گے ۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 73 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز ہو گئے ۔

کمر شل بینکوں کے پاس 6 ارب 76 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز زخائر ہیں۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں