پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازع کی خبروں کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تردید کردی گئی

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازع کی خبروں کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تردید کردی گئی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں