پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی نے 2020 معاشی بدحالی ہوشربا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کا سال قرار دے دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے 2020 معاشی بدحالی ہوشربا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کا سال قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ 2020 حکمرانوں کے فراڈ مکر فریب جھوٹ کی سنچریاں بنانے کا سال تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے زریعے حکومت چلانے کی بجائے بنی گالا سے عوامی مسترد کردہ افراد پر گزارہ اور استفادہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کروڑ میں سے ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار نہیں ملا لیکن مالی مددگاروں کو بائر سے لاکر بھاری معاوضوں پر سرکاری معاونین مقرر کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ وفا تو نہ ہوالیکن بنی گالا گھرانے کے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سے کشمیر کا نام مٹا کر حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے ،خود غرض اور دولت کے بچاریوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے غریبوں سے دال روٹی چھینی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بدعنوان بددیانت حکمرانوں نے قومی خزانے اور لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری سہولت کاری میں آٹا چینی پٹرول ڈالر ادویات مافیا نے عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کئے،چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آیین کی بالادستی اور جمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ چور چور کے نعرے لگانے والے خود سب چور اور چوروں کے سرغنے نکلے ، حکومتی خاندانی ثابت شدہ بدعنوان بددیانت نیب زدگان قانون سے بالاتر رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں