سید خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے، خورشید شاہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے۔

یوم مئی کے حوالے سے اپنے بیان میں وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے زراعت کے شعبے کو دانستہ تباہ کیا جبکہ یہ شعبہ ہماری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی ، محنت کشوں کی ترقی کے بغیر نہ تو ملک ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کے عوام خوشحال ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم مئی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں