پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ بیان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور اپنی ہی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ماننے کو تیار نہیں ۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کی حالت اور دہشت گردی کے بارے میں بھارتی بے بنیاد الزامات کو پاکستان واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور اپنی ہی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ماننے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوںنے کہاکہ ایسی مایوس کن کوششیں بھارت کی ملکی اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ایسے بیانات اور الزامات سے بھارت کی اپنی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کو ریاستی پالیسی کے ایک آلہ کار کے طور پر ریاستی دہشت گردی کے استعمال کو روکنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کو حل کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں